قسطیں اور ریکوری
قسطوں کا سافٹ ویئر: قسط اور ریکوری مینجمنٹ
قسطوں کے کاروبار کا سافٹ ویئر: روزانہ، ہفتہ وار یا ماہانہ پلان، گارنٹر، چیسس، IMEI یا پلاٹ کی تفصیل، روٹ وار ریکوری اور ہر وصولی پر فوراً اطلاع۔
پلان
اپنی مرضی کا پلان
- روزانہ، ہفتہ وار، ماہانہ، تین ماہی، شش ماہی یا سالانہ قسط
- قسطوں کی تعداد سے پلان — باقی رقم برابر قسطوں میں
- یا ہر قسط کی مقررہ رقم لکھیں — قسطیں خود گنی جاتی ہیں، آخری قسط باقی رقم کی
- ایڈوانس اور پہلی قسط کی تاریخ آپ کی مرضی سے
- سیل سے پہلے قسط کیلکولیٹر سے گاہک کو پلان دکھائیں اور PDF دیں
تفصیل
ہر چیز کی اپنی تفصیل، ہر سیل پر
موٹر سائیکل اور گاڑی
میک، ماڈل، رنگ، کنڈیشن، انجن پاور، چیسس نمبر، انجن نمبر اور رجسٹریشن نمبر۔
موبائل فون
میک، ماڈل، رنگ، کنڈیشن، IMEI 1، IMEI 2 اور PTA اسٹیٹس۔
الیکٹرانکس اور لیپ ٹاپ
میک، ماڈل، رنگ، کنڈیشن اور سیریل نمبر۔
پلاٹ اور اپارٹمنٹ
پلاٹ یا اپارٹمنٹ نمبر، پراجیکٹ، بلاک، سائز، قسم اور لوکیشن۔
گاہک اور گارنٹر
دونوں کا نام، موبائل نمبر، شناختی کارڈ اور پتہ — رسید اور انوائس پر بھی۔
ریکوری
قسط کی وصولی جو خود حساب رکھے
شیڈول خود بنتا ہے
سیل محفوظ ہوتے ہی ہر قسط کی تاریخ اور رقم بن جاتی ہے۔
ڈیو اور اوور ڈیو خود
آج کی قسطیں، اوور ڈیو اور بقایا ہر گاہک کے لیے خود حساب ہوتے ہیں۔
سب سے پرانی قسط پہلے
گاہک جو رقم دے وہ پہلے سب سے پرانی باقی قسط میں جاتی ہے، پھر اگلی میں۔
ادھوری قسط اپنی جگہ
آدھی رقم آئے تو وہی قسط "جزوی ادا" رہتی ہے اور باقی رقم اسی پر واجب رہتی ہے۔
کھاتہ خود بند
آخری قسط ادا ہوتے ہی سیل بند ہو جاتی ہے اور مکمل ادائیگی کا سرٹیفکیٹ نکلتا ہے۔
رسید اور واٹس ایپ
ہر وصولی کی رسید پرنٹ یا تصویر کی صورت میں، اور ڈیو اور اوور ڈیو گاہکوں کو واٹس ایپ پیغام۔
ایک گاہک، کئی قسطیں
ہر سیل کا اپنا شیڈول اور اپنا کھاتہ
دوسرے سافٹ ویئر میں ایک گاہک دو چیزیں قسطوں پر لے تو اکثر اس کے نام سے دو کھاتے بنانے پڑتے ہیں۔ حساب میٹ میں گاہک ایک ہی رہتا ہے اور اس کی پچھلی خریداری بھی سامنے رہتی ہے۔ ہر نئی قسط سیل کا اپنا شیڈول، اپنی ادائیگیاں، اپنی رسیدیں، اپنا ڈیو اور اوور ڈیو اور اپنا بیلنس ہوتا ہے — ایک چیز کی رقم دوسری کی قسط میں نہیں جاتی۔
ٹیم
روٹ، اختیارات، لوکیشن اور فوری اطلاع
روٹ، ریکوری مین اور سیلزمین
ہر روٹ کا اپنا ریکوری مین اور سیلزمین، اور ہر سیل ایک روٹ پر — ایک ایک کر کے یا ایک ساتھ۔
ہر بندہ صرف اپنا روٹ
ریکوری مین کو صرف اپنے روٹ کی قسطیں نظر آتی ہیں، اس لیے دو بندے ایک گاہک کے پیچھے نہیں جاتے۔
رول کے حساب سے اختیارات
ہر رول کو ہر ماڈیول کے الگ اختیارات: دیکھنا، بنانا، بدلنا، ڈیلیٹ، پرنٹ اور کھاتہ۔ ریکوری مین صرف وصولی کرے، یا سیل اور سیل آرڈر بھی بنائے — جیسا آپ چاہیں۔
گھر بیٹھے لوکیشن
اینڈرائیڈ ایپ پر ریکوری مین کی لائیو لوکیشن نقشے پر، اور دن بھر کا راستہ تیروں کے ساتھ۔
وصولی ہوتے ہی گھنٹی
ریکوری مین نے علاقے میں رقم لی، اسی لمحے مالک کی گھنٹی پر رقم، گاہک اور رسید نمبر۔ ایپ پس منظر میں چل رہی ہو تو فون کی نوٹیفکیشن بار پر بھی۔
آج کس نے کتنا لیا
سیلز / ریکوری مین رپورٹ ہر بندے کی آج کی وصولی بتاتی ہے — شام کو آنے سے پہلے پتہ ہوتا ہے کتنا کیش لینا ہے۔
رپورٹیں
قسطوں اور منافع کی رپورٹیں
- واجب الادا قسطیں (Instalments Due)
- اوور ڈیو اور ڈیفالٹرز
- وصولیاں (Collections)
- ریکوری کی کارکردگی
- قسطوں کی ایجنگ
- متوقع وصولی
- مکمل ہونے والی سیلز
- ایڈوانس اور زیادہ ادائیگیاں
- سیلز / ریکوری مین رپورٹ
- گاہک کا کھاتہ اور اسٹیٹمنٹ
- انوائس، پروڈکٹ اور گاہک کے حساب سے منافع
- نفع و نقصان
سوالات
اکثر پوچھے گئے سوالات
کیا ہفتہ وار یا روزانہ قسط کا پلان بن سکتا ہے؟
جی ہاں۔ روزانہ، ہفتہ وار، ماہانہ، تین ماہی، شش ماہی یا سالانہ — قسطوں کی تعداد سے یا ہر قسط کی مقررہ رقم سے۔
ایک گاہک نے دو چیزیں قسطوں پر لیں تو حساب کیسے چلے گا؟
گاہک ایک ہی رہتا ہے۔ ہر سیل کا شیڈول، ادائیگیاں، ڈیو، اوور ڈیو اور بیلنس الگ چلتا ہے، کوئی ٹکراؤ نہیں ہوتا۔
گاہک آدھی قسط دے تو کیا ہوگا؟
وہی قسط جزوی ادا ہو جاتی ہے اور باقی رقم اسی قسط پر واجب رہتی ہے۔ اگلی بار ریکوری مین کو ٹھیک رقم معلوم ہوتی ہے۔
کیا گاڑی، موبائل اور پلاٹ کی تفصیل رکھ سکتے ہیں؟
جی ہاں۔ گاڑی کا چیسس، انجن اور رجسٹریشن نمبر، موبائل کا IMEI اور PTA اسٹیٹس، الیکٹرانکس کا سیریل نمبر، اور پلاٹ کا نمبر، بلاک اور پراجیکٹ۔
کیا ریکوری مین کو صرف وصولی کی اجازت دے سکتے ہیں؟
جی ہاں۔ ہر رول کے اختیارات الگ ہیں۔ چاہیں تو صرف قسط وصولی، اور چاہیں تو سیل اور سیل آرڈر بھی۔
ریکوری مین کی لوکیشن کیسے دیکھیں؟
اینڈرائیڈ ایپ پر اس کی لوکیشن نقشے پر لائیو آتی ہے، اور دن بھر کا راستہ بھی نظر آتا ہے۔
ریکوری مین نے آج کتنی وصولی کی؟
سیلز / ریکوری مین رپورٹ ہر بندے کی آج کی یا کسی بھی تاریخ کی وصولی بتاتی ہے، اور ہر وصولی پر مالک کو فوراً اطلاع آتی ہے۔
کیا قسطوں کی رپورٹیں ہیں؟
جی ہاں۔ واجب الادا، اوور ڈیو اور ڈیفالٹرز، وصولیاں، ایجنگ، متوقع وصولی، ریکوری کی کارکردگی اور منافع کی رپورٹیں — ہر ایک پرنٹ، PDF اور CSV میں۔
اپنی قسطوں کا حساب آج سے حساب میٹ پر
فری ٹرائل — نہ کارڈ، نہ ایڈوانس۔ مطمئن ہوں تو ادائیگی کریں۔