پاکستان کا بزنس سافٹ ویئر

آپ کے پورے کاروبار کا حساب، ایک جگہ

پوائنٹ آف سیل، اسٹاک، ہول سیل اور ڈسٹری بیوشن، فارمیسی کی بیچ اور ایکسپائری، قسطوں پر فروخت اور ریکوری، خریداری، کیش اور بینک، کھاتے اور 60 سے زیادہ رپورٹس — اردو اور انگریزی میں، کمپیوٹر اور اینڈرائیڈ پر۔

پاکستان بھر میں 50 سے زیادہ کاروبار حساب میٹ پر چل رہے ہیں

لاہور، کراچی، راولپنڈی، بہاولپور، ہیڈ راجکاں، سانگلہ ہل، ایبٹ آباد، نتھیا گلی میں روزانہ استعمال — سیٹ اپ اور ٹریننگ براہِ راست بانی کی ٹیم سے، واٹس ایپ پر۔

ایک سافٹ ویئر، چار صنعتیں

ہر کاروبار کی پوری گہرائی

ریٹیل، مارٹ اور دکانیں

ٹچ اسکرین والا تیز کاؤنٹر، بارکوڈ اسکین، ادھار کھاتہ، خودکار ڈسکاؤنٹ اور تھرمل رسید۔

ہول سیل اور ڈسٹری بیوشن

سیلز مین موبائل سے آرڈر بک کرے، 10+1 جیسی اسکیمیں خود لگیں، کارٹن اور پیس، لوڈ شیٹ اور روٹ وار ریکوری۔

فارمیسی اور میڈیکل سٹور

ہر خریداری پر بیچ اور ایکسپائری، پہلے قریبی ایکسپائری والا بیچ، ایکسپائر دوا بل سے باہر، اور ہر صبح ایکسپائری الرٹ۔

قسطیں اور شوروم

ہر قسط سیل کا شیڈول خود بنے، گارنٹر اور شناختی کارڈ کے ساتھ۔ رقم سب سے پرانی باقی قسط میں جائے، اور ریکوری مین صرف اپنا روٹ دیکھے۔

خودکار

سافٹ ویئر جو خود سوچتا ہے

اسکیمیں خود لگتی ہیں

10+1 یا سلیب والی اسکیم ایک بار لکھیں — ہر بل اور خریداری پر خود لگے گی۔

ایک بل پر ایک ڈسکاؤنٹ

کئی ڈسکاؤنٹ رول ہوں تب بھی بل پر صرف ایک لگتا ہے، اوپر نیچے نہیں۔

اصل لاگت، اصل منافع

ہر خریداری پر اوسط لاگت دوبارہ بنتی ہے، بونس مال سمیت — منافع ہمیشہ درست۔

ہر ادائیگی صرف ایک بار

ڈبل کلک ہو یا انٹرنیٹ رک جائے، ادائیگی دو بار محفوظ نہیں ہوتی۔

پوری ایپ میں ایک سرچ

نام، فون، شناختی کارڈ، چیسس، IMEI یا بیچ — کچھ بھی لکھیں، سیدھا صحیح اسکرین پر۔

اجازتیں ڈیٹا بیس کے اندر

اسٹاف وہی دیکھتا اور کرتا ہے جس کی آپ اجازت دیں — صرف اسکرین پر نہیں، سرور پر بھی۔

کاروبار

آپ کا کاروبار

اپنا کاروبار چنیں اور دیکھیں حساب میٹ اس میں کیا کرتا ہے۔

میڈیکل سٹور اور فارمیسی کا سافٹ ویئر

ہر خریداری پر بیچ اور ایکسپائری، کاؤنٹر پر پہلے قریبی ایکسپائری والا بیچ، اور ایکسپائر دوا بل سے باہر — حساب میٹ میڈیکل سٹور کا پورا حساب رکھتا ہے۔

کریانہ اور جنرل سٹور کا سافٹ ویئر

تیز کاؤنٹر، بارکوڈ اسکین، باقاعدہ گاہکوں کا ادھار، اور اسٹاک جو خود بتائے کہ کیا منگوانا ہے۔

ایف ایم سی جی ڈسٹری بیوٹر کا سافٹ ویئر

سیلز مین کی آرڈر بکنگ، کمپنی کی اسکیمیں خودکار، لوڈ شیٹ، روٹ وار ریکوری اور بونس کے بعد اصل منافع۔

موٹر سائیکل شوروم کا سافٹ ویئر

نقد اور قسطوں پر فروخت، ہر سیل پر چیسس اور انجن نمبر، خودکار شیڈول اور ریکوری جس پر پوری نظر ہو۔

موبائل شاپ کا سافٹ ویئر

نقد، ادھار اور قسطوں پر فروخت، ہر سیل پر IMEI، ایکسیسریز کے لیے تیز کاؤنٹر، اور اسٹاک جس پر بھروسہ ہو۔

قسطوں کا سافٹ ویئر

پلان، گارنٹر، ریکوری، روٹ، لوکیشن اور ہر وصولی پر فوراً اطلاع۔

مفت قسط کیلکولیٹر

قیمت، ایڈوانس اور مارک اپ لکھیں — قسط اور پورا شیڈول فوراً۔

سوالات

اکثر پوچھے گئے سوالات

حساب میٹ کیا ہے؟

حساب میٹ پاکستان کا بزنس سافٹ ویئر ہے: POS، اسٹاک، ڈسٹری بیوشن، فارمیسی کی بیچ اور ایکسپائری، قسطوں پر فروخت اور ریکوری، خریداری، کیش اور بینک، کھاتے اور 60 سے زیادہ رپورٹس — سب ایک جگہ، اردو اور انگریزی میں، کمپیوٹر اور اینڈرائیڈ پر۔

ڈسٹری بیوٹر اور ہول سیل کے لیے کون سا سافٹ ویئر اچھا ہے؟

حساب میٹ میں سیلز مین موبائل سے آرڈر بک کرتا ہے، 10+1 جیسی اسکیمیں اور ڈسکاؤنٹ رول خود لگتے ہیں، کارٹن اور پیس دونوں یونٹ، ریٹ کی سطحیں، لوڈ شیٹ، روٹ وار ریکوری اور کریڈٹ لمٹ — سب موجود ہے۔

میڈیکل سٹور اور فارمیسی کے لیے سافٹ ویئر؟

ہر خریداری پر بیچ اور ایکسپائری درج ہوتی ہے، پہلے وہی بیچ بکتا ہے جس کی ایکسپائری قریب ہو، ایکسپائر دوا بل میں نہیں آتی، اور ہر صبح ایکسپائری کا الرٹ آتا ہے۔

دکان یا مارٹ کا حساب موبائل پر کیسے رکھیں؟

حساب میٹ اینڈرائیڈ ایپ اور موبائل براؤزر پر چلتا ہے: تیز کاؤنٹر، بارکوڈ، ادھار، اسٹاک اور منافع سب موبائل پر۔ موبائل سے بلوٹوتھ تھرمل پرنٹر (58/80 ملی میٹر) یا وائی فائی پرنٹر پر رسید بھی پرنٹ ہوتی ہے۔

قسطوں کا حساب رکھنے کے لیے کون سا سافٹ ویئر اچھا ہے؟

حساب میٹ میں ہر قسط سیل کا شیڈول خود بنتا ہے، گارنٹر اور شناختی کارڈ کے ساتھ۔ گاہک جو رقم دے، وہ سب سے پرانی باقی قسط میں جاتی ہے۔ اوور ڈیو، بقایا اور ڈیفالٹرز کی فہرست ہر وقت تیار رہتی ہے۔

کیا سافٹ ویئر اردو میں ہے؟

جی ہاں۔ ایک بٹن سے پورا سافٹ ویئر اردو میں ہو جاتا ہے، اور PDF میں اردو نام صحیح چھپتے ہیں۔

قیمت کتنی ہے؟

پلان 4,000 روپے ماہانہ سے شروع، 2 یوزرز تک۔ زیادہ یوزرز یا برانچیں ہوں، یا قسطوں کے 200 سے زیادہ گاہک ہوں تو پلان بدل سکتا ہے۔ فری ٹرائل میں نہ کارڈ چاہیے نہ ایڈوانس — واٹس ایپ پر رابطہ کریں۔

رجسٹر بند کریں۔ حساب میٹ کھولیں۔

فری ٹرائل — نہ کارڈ، نہ ایڈوانس۔ مطمئن ہوں تو ادائیگی کریں۔